آج کل پوری دنیا میں بلاگنگ کا طوطی بولتا ہے ۔بلاگز اور بلاگنگ جتنی مشہور آج ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھیں ۔بلاگ کے ذریعے آپ اپنے خیالات،احساسات،نقطہ نظر بغیر کسی روک ٹوک کے دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ،شاید یہ ہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سےیہ اتنی مقبول ہے ۔آپ بلاگ کے ذریعے نہ صرف اپنی آواز دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ آپ اس سے پیسے بھی کما سکتے ہیں ۔

اگر آپ اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کی دلچسپی رکھتے ہیں تو بلاگنگ سے اچھی کوئی چیز نہیں ۔بلاگ آپ کی ذاتی ڈائری کی طرح ہوتا ہے  صرف فرق یہ ہے کے اسے سب لوگ پڑھتے ،دیکھتے اور اسکےمطلق اپنی  رائے دیتے ہیں۔

فیصلہ کریں

اپنا بلاگ بنانے سے پہلے آپ کو ایک اہم فیصلہ لینا ہے ۔اس فیصلہ  کی بنا پر ہی آپ کا بلاگ کامیاب یا ناکام ہو سکتا ہیے ۔آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کے بلاگ کا موضوع کیا ہوگا۔ہاں ! جی اسی پر آپ کے بلاگ کا دارومدار ہوگا۔

کچھ لوگ اپنے اور اپنی زندگی کے بارے میں لکھتے ہیں ،تو کچھ لوگ وہ موضوع چنتے ہیں جن میں وہ ماہر ہیں ،تو کچھ حالاتِ حاضرہ پر گہری نگاہ رکھتے ہیں ۔

اب یہ آپ پر ہے کے آپ اپنے لیے کونسا موضوع چنتے ہیں ۔
اگر آپ گھریلو  خاتون ہیں  تو آپ کھانے کی تر کیبوں  ،آزمودہ ٹوٹکوں کو اپنا موضوع بنا سکتی ہیں،اگر آپ باغبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو کیا سوچ رہے ہیں باغبانی کو اپنا موضوع بنائیں ،اگر آپ بیوٹیشن ہیں تو بیوٹی ٹپس پر آسانی سے لکھ سکتی ہیں، اگر آپ اچھی کہانیاں لکھتے ہیں تو کیوں نہ آپ اپنے بلا گ پر اپنی کہانیا ں ہی شئر کریں ،اگر آپ کو موبائل فونز میں دلچسپی ہے تو آپ اپنا ٹیکنا لوجی بلاگ شروع کرسکتے ہیں۔

موضوع کوئی بھی ہو مگر یہ دھیان میں رکھیں کہ آپ کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہو۔کیونکہ اگر آپ نے دوسروں کی دیکھا دیکھی کوئی ایسا موضوع چُن لیا جس میں آپ کو دلچسپی نہیں تویاد رکھیں آپ بہت جلد اکتا جائیں گے ۔آپ کے پاس لکھنے کے لئے مواد کم پڑ جائے گا اور آپ اچھے خاصے بور ہو جائیں گے ۔کچھ لوگوں کے مطابق موضوع انٹرنیٹ مارکیٹ کو دیکھ کر رکھنا چاہیے لیکن میرا ماننا ہے کہ موضوع کوئی بھی ہو اگر آپ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس پر اچھا لکھ سکتے ہیں تو آپ ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے ۔
اپنا موضوع چننے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرلیں ۔
اردو بلاگ  پر بلاگ بنانے کے فوائد
ہم کئی پلیٹ فارمز پر اپنا اردو بلاگ بنا سکتے ہیں مثلاً Blogger,weebly    وغیرۃ  پر۔
لیکن ان پر اردو میں بلاگ بنانا اگر مشکل نہیں تو آسان بھی نہیں ہے ،کیونکہ یہ پلیٹ فارم انگریزی زبان کے لیے بنائیں گئے ہیں –
جبکہ urdublog.comخالصتاً اردو بلاگنگ کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم  ہے ۔آپ اردو بلاگ پر آسانی سے اپنا ذاتی اردو بلاگ بناسکتے ہیں ۔

اردو بلاگ  پر بلاگ بنانے کے فوائد :

  • اردو بلاگ آپ کو فری ہوسٹنگ اور ڈومین نیم دیتا ہے ۔
    آپ کو فری اردو تھیمز استعمال کر سکتے ہیں۔
  • اردو بلاگ نے آپ کی آسانی کے لیے پہلے سے ہی تمام ضروری پلگ اِن انسٹال کر دیے ہیں۔
  • نئے بلاگرز اردو بلاگ کے video tutorials کے ذریعے مکمل راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
  • اردو بلاگ سے آپ   ہر قدم  پر مدد اور راہنمائی لے سکتے ہیں۔
  • اردو بلاگ آپ کو ناصرف ای-میل پر بلکہ فون پر بھی سپورٹ دیتا ہے ۔
  • اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو فری اردو بلاگ  بنا کر دے سکتے ہیں ۔
  • آپ اپنے بلاگ پر اشتہارات لگا کر پیسے کما سکتے ہیں ۔
  • اور بہت کچھ

اپنا بلاگ بنائیں

آپ نے اپنا موضوع چن لیا، اب وقت ہے کچھ کر دکھانے کا یعنی اپنا بلاگ بنانے کا۔

اس لنک پر کلک کریں اور اپنی درست انفارمیشن کے ساتھ اپنا بلاگ بنائیں

make urdu blog

لنک پر کلک کر نے کے بعد آپ کے سامنے یہ سکرین آئے گی ۔اپنا یوزر نیم اور ای-میل ایڈریس  لکھ لیں۔

make urdu blog

اگر آپ اپنا بلاگ/سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو پہلی آپشن کو سیلیکٹ کریں سوسری صورت میں آپ دوسری آپشن پر کلک کریں ۔

make urdu blog

اپنا ویب سائٹ کا ڈومین نیم لکھیں اور اس کے نیچلے خانے میں اپنے بلاگ کا ٹائٹل لکھیں ۔یاد رہے کے آپ کی ویب کا ڈومین نیم یعنی ایڈریس دھیان سے لکھیے گا اور اسے دوبار چیک کیجئے گا۔

make urdu blog

اگر آپ مختلف سرچ انجن جیسے کے گوگل کو اپنی سائٹ پر آنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں تو اوپر یس کی آپشن پر کلک کریں

  activation 1

سائن اَپ کرنے پر آپ کو ایکٹیویشن کی ای-میل کر دی جائے گی ۔آپ ایکٹیویشن لنک پر کلک کریں گے تو آپ کو آپکو لاگ اِن کی تفصیلات دے دی جائیں گی ۔

ڈیش بوڑڈ:

آپ اپنی ویب سائٹ پر درج ذیل طریقے سے آسانی سے لاگ اَن کر سکتے ہیں۔

اپنی ویب سائیٹ ڈومین کے آگے

/wp-admin

لکھیں ۔اور اپنی لاگ اِن کی تفصیلات جو آپ کو پہلے ہی دے دی گئیں ہیں کے ذریعے لاگ ان کریں

make your urdu blog

تھیم:

make your own urdu blog

آپ کا بلاگ کامیابی سے بن گیا ۔کسی بھی بلاگ کی شکل کا انحصار کافی حد تک اس کی تھیم پر ہوتا ہے ۔اردو بلاگ پر پہلے سے ہی  چند تھیم انسٹال کر دیں  گئی ہیں آپ ان میں سے ایک تھیم سلیکٹ کر کے اسے ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں ۔آپ اپنی تھیم کسی بھی وقت بدل سکتے ہیں لیکن ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہوتا ۔اس لیے پہلی ہی دفعہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں اگر آپ کوئی اور تھیم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اردو بلاگ کی ٹیم سے رابطہ ۔کریں

تھیم کے متعلق ٹیوٹوریل دیکھیں

پہلی پوسٹ اور پیج:

 

آپ ڈیش بورڈ کے دائیں طرف دی گئی مینیو میں پوسٹ اور پیج کی آپشن دیکھ سکتے ہیں ۔جہاں سے آپ نیا پیج اور نئی پوسٹ شامل کر سکتے ہیں ۔

پوسٹ اور پیج کے متعلق ٹیوٹوریل دیکھیں

مینیو اور سائڈ بار :

مینو اور سائڈ بار کی سیٹنگز آپ کو اپیرنس کے اند مل جائیں گی۔

مینیو اور سائڈ بار کے متعلق ٹیوٹوریل دیکھیں

اگر ابھی بھی آپ بلاگ بنانے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں یا کسی اور وجہ سے وقت نہیں نکال پا رہے تو ہم سے رابطہ

کریں ہمارا ڈیزائنر آپ کو بلاگ بنا کر دے دے گا اور آپ کو اس پر صرف اپنے لکھنے کا شوق پورا کرنا ہوگا اور دوسروں تک اپنی بات ، احساسات پہنچانے ہوں گے ۔