ہم کون ہیں
جیسا کے نام سے ظاہر ہے اردوبلاگ اردو زبان کا ایک بلاگ ہے ۔آجکل انٹرنیٹ پر مختلف قسم کے بلاگز کی بھر مار ہے ۔ لیکن ان کی اکثریت انگریزی زبان میں ہے ۔ہماری قومی زبان اردو ہے ،اور ہم لوگ اردو زیادہ اچھے طریقے سے لکھ ،پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں۔اور اردو میں اپنی بات دوسروں تک زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ پہنچا سکتے ہیں ۔اسکے علاوہ بہت سے پاکستانی انگریزی کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پاتے نتیجتاً یہ لوگ بہت سی قیمتی ،ضروری اور جدید معلومات سے محروم رہتے ہیں اور انٹرنیٹ کا پورے طریقے سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔
اردو بلاگ کی تخلیق کا اصل مقصد ہر پاکستانی تک موثر اندار میں مفید معلومات پہنچانا ہے اور ہر شخص کو اس ہمہ وقت بدلتی دنیا سے آگاہ کرنا ہے ۔ہماری پوری کوشش ہوگی کے اس مقصد میں کامیاب ہوں ۔۔آپ نہ صرف اردو بلاگ پر اپنی تحریریں چھپوا سکتے ہیں بلکہ اردو بلاگ کی مدد سے اپنا ذاتی اردو بلاگ بھی بنا سکتے ہیں ۔ ۔انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والوں کی کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنا ہمارے مقاصد میں شامل ہے ۔
اگر آپ اپنا اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کریں گے اور آپ کو مکمل راہ نمائی اور مدد فراہم کریں گے ۔
اردو بلاگ کا حصہ بنئے اور اپنی پیاری زبان اردو کو پھیلائیے ۔
اپنے لیے لکھیے
اپنا اردو بلاگ بنائیں