غصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟

غصہ آئے تو خود اپنی شکل آئینے میں دیکھ لیں ،شائد آپ کو خود پر ہنسی آجائے اور اس طرح آپ غصہ کی کیفیت سے نکل آئیں گے ۔اب جب عقل ٹھکانے آئے تو غصہ کی نوعیت کا اندازہ کیجئے اگر نفس کی شرارت ہے تو یہ سوچیےجس قدر دوسرا شخص میرا قصور وار ہے  اس سے کہیں زیادہ میں اللہ تعالیٰ کا خطا وار ہوں اور جیسا میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری خطائیں معاف فرمائے مجھے بھی چاہیے کہ اس شخص کا قصور معاف کر دوں اور در گذر کروں  اور اگر غصہ کوئی ادب یا کوئی ضروری بات سکھانے میں آیا ہے تو اتنی ہی سزا  دیں کہ اگلا انسان باز آجائے ،نفرت ،بغض  اور کینہ پیدا نہ ہونے پائے ۔