محمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی

فاسٹ باﺅلر محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر عائد پابندی اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔ذرائع نےبتایا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر اگلے ماہ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع کر دیں گے تاہم وہ پی سی بی کی آٹو میٹک چوائس نہیں ۔محمد عامر نے سلو ردھم کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ان کا فوری طور پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا نظر نہیں آتا۔