وسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے

پاکستان کے سابق لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایک شخص نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد اس نے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ سٹیڈیم میں کیمپ کیلئے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر انہوں نے اسے رکنے کا کہا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے گاڑی سے باہر نکل کر فائرنگ کر دی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں وہ شخص ایک ”پروفیشنل“ لگا اور میڈیا کا کام ہے جس کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو بتا دیا ہے اور میڈیا کا بھی یہ کام ہے کہ اس شخص کو تلاش کرے کیونکہ اگر وہ ایک نامور شخص کے ساتھ ایسے کر سکتا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا کرے گا۔