زیادہ میک اپ نقصان کا باعث- جدید تحقیق

کسی بھی چیز کی زیادتی فائدے کی بجائے نقصان کا باعث ہوتی ہے ۔میک اپ کے ساتھ بھی یہ ہی معاملہ ہے ۔ ہلکا پھلکا میک اپ آپ کے حسن کو نکھارنے کا سبب بنتا ہے ۔ مگر یہ ہی میک اپ اگر زیادہ ہو جائے تو جلد کی تباہی کا ذریعہ بن سکتا ہے ،میک اپ سے عمر چھپائی جا سکتی ہے مگر زیادہ میک اپ کے مسلسل استعمال سے آپ وقت سے پہلے ہی عمر رسیدہ لگنے لگتی ہیں ۔خاص طور پر میک اپ کی آئل بیسڈ پروڈکٹس آپ کی جلد کی دشمن بن جاتی ہیں ۔یہ جلد کے مساموں کو بند کر دیتی ہیں ۔ اس کے علاوہ میک اپ کی بعض پروڈکٹس میں ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جن کے زیادہ استعمال سے قدرتی تیل کی تہہ صاف ہو جاتی ہے اور اس طرح وقت سے پہلے جلد پر لائنیں پڑنے لگتی ہیں اور جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں ۔جس کے بعد ماہرِ جلد سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔اس لئے میک اپ ضرور کریں مگر اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں ۔