ایک دفعہ ایک شہر میں سخت قحط پڑا اور لوگ بھوک سے مرنے لگے ۔ ایک بزرگ بازار سے گزرے تو ایک غلام کو نہایت خوش خوش جاتے دیکھا ۔ بزرگ نے کہا اے غلام ! یہ خوشی اور مسرت کا کون سا موقع ہے ؟ کیا تو نہیں دیکھتا کہ مخلوقِ خدا کی بھوک سے کیا حالت ہو رہی ہے ؟ غلام نے کہا ، مجھے کیا ڈر ہے ؟ میں تو کسی کا غلام ہوں اور میرے مالک کے پاس غلہ موجود ہے ، وہ ہر گز مجھے بھوکا نہیں رکھے گا ۔ ایک غلام کی زبان سے یہ الفاظ سن کر اس بزرگ کی آنکھوں سے آنسو آگئے ۔ اور حالت غیر ہو گئی اور کہا کہ الہٰی ! یہ شخص اپنے اس مالک کی وجہ سے جس کے پاس غلہ کی چند بوریاں ہیں ، اس قدر خوش اور بے فکر ہے اور میرا مالک تو تُو ہے جو دونوں جہانوں کا مالک ہے اور سب کو روزی دینے والا ہے ، بھلا میں کیوں غم کھاؤں ۔ اس وقت سے اس بزرگ نے اللہ پر بھروسہ اور اللہ کی اطاعت پر زیادہ توجہ دی ، وہ بزرگ کہتے تھے میں ایک غلام کا شاگرد ہوں ۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے