BOOMBOT PRO نامی واٹر پروف سپیکر متعارف

ساؤنڈ سپیکرز کا استعمال ہر جگہ پر ہوسکتا ہے لیکن پانی میں اس کا کوئی تصور نہیں ۔اب ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسا سپیکر بنالیا ہے جوکہ مکمل طور پر واٹر پروف ہے اورجسے پانی کے اندر بھی چلایا جاسکتا ہے۔ کیلیفورنیا کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے واٹر  پروف سپیکر متعارف کرایا ہے جسے Boombot Proکا نام دیا گیا ہے ۔ان واٹر پروف سپیکرز کی کل قیمت 120 ڈآلر ہے یعنی پاکستانی 12000 روپے ہے۔اس سپیکر کی بیٹری لائف تقریبا چھ گھنٹے ہے۔ان سمیکرز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں 3 فٹ تک پانی میں نیچے بھیجا جا سکتا ہے۔  یہ سپیکرز بلیو ٹوتھ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز سے  منسلک ہو سکتے ہیں۔ان کا سائز 4 انچ ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سپیکرز کی آواز اعلیٰ پیمانے کی ہے۔

222222