بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے 1993ءمیں ہونیوالے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم یعقوب میمن کو پھانسی نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اصل مجرم ٹائیگر میمن کو پکڑکراسے پھانسی پر لٹکایاجائے۔اُنہوں نے اپنی حکومت اور ایجنسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کی کہ اگر یہ آپ کے ملک میں ہے تو مہربانی کرکے اطلاع کردیجئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے لکھاکہ ’ٹائیگرمیمن کو پکڑیں اور اسے پھانسی دیں ، اس کے بھائی کو نہیں ، ٹائیگر کدھر چھپاہے؟ ہے کوئی ٹائیگر، نہیں ہے ، ہے بلی اور ہم ایک بلی کو نہیں پکڑسکتے ،تین دن سے ٹوئیٹ کرنا چاہتاتھا اور ایسا کرنے سے ڈررہاتھا لیکن اس میں ایک شخص اور اس کے خاندان کا معاملہ ہے ، اس کے بھائی کو مت لٹکائیں ، اس ’لومڑی‘ کو پکڑیں اوراسے پھانسی دیں ‘۔ سلمان خان نے لکھاکہ کسی نے بھی اسے کبھی ٹائیگر نہیں مانا، وہ اس کا حق دار بھی نہیں اور اسے پھانسی دیں ۔
یادرہے کہ بھارتی حکومت ٹائیگرمیمن پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ ممبئی دھماکوں کا مجرم تھا جن میں 257 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے جبکہ1400 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور وہ مفرور ہے ۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے