گوگل ڈرائیو کے نئے سیکورٹی فیچرز

گوگل ڈرائیو نے   صارفین کے  ان شیئر کیے ہوئے ڈاکیو مینٹس  پر مزید  سیکورٹی فراہم کردی ہے۔گوگل ڈرائیو نے اینڈوانس شیئرینگ مینو متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اب صارفین  اپنے شیئر  کیے ہوئے  ڈاکیومینٹس  پر ڈاؤن لوڈ کرنے ، پرنٹ کرنے  اور فائل کاپی کرنے  کی پابندی  لگا  سکتے ہیں۔جب آپ پرنٹ، ڈاؤن لوڈ  اور کاپی  فیچر کو  ڈس ایبل  کر دیتے ہیں  تو ڈاکیومینٹس ، سپریڈ شیٹ  اور پریز نٹیشن آپ کو فائل  مینو سے  ایکسپورٹ  آپشن  ڈس ایبل  ہونے کے بارے میں  مطلع کرتے ہیں ۔اس نئے فیچر  کے بعد اب کوئی دوسرا جس سے آپ اپنے ڈاکیومینٹس وغیرہ  شیئر کرتے ہیں    وہ اب آپ کے ڈاکیومینٹس ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتا ۔ آگر آپ اجازت دیں تو تب ہی ہو کوئی ڈاکیومینٹ ڈاؤن لوڈ کر سکے گا۔

ابھی یہ  فیچر گوگل ڈرائیو ویب ورژن کے لیے  لانچ کیا گیا ہے۔اس فیچر کی ایک اہم خامی یہ ہے کہ موبائل صارفین اس فیچر سے مستفید نہیں ہو سکتے۔

600x188xGoogle-Drive-new-security-feature-1024x321.png.pagespeed.ic.Ffsy-9UlJm