مرسیڈیز بینز نئے ماڈل نے کلاشنکوف کو ہرا کر ٹیسٹ پاس کرلیا

مرسیڈیز بینز کے نئے ماڈل  نے مضبوطی میں اپنی مثال قائم کردی ۔ امریکہ میں مرسیڈیز بینز کے نئے ماڈل کو  جانچنے کے لیے اس پر کلاشنکوف کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ اس سے گاڑی کی اوپری سطح تو خراب ہوگئی لیکن کوئی گولی گاڑ ی کے اندر نہ گھس سکی ۔ اسکے علاہ ونڈ سکرین پر بھی چند فٹ کے فاصلے سے گولیاں برسائی گئیں لیکن وہ بھی زیادہ نقصان پہنچانے میں ناکام رہی ۔

آج کل ہر جگہ دہشت گردی ا ور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ اپنے خریداروں کو مکمل تحفظ دینے کے لیے مرسیڈیز کا یہ انتظام قابلِ ستائش ہے ۔ یاد رہے کے مرسیڈیز بینز سیریز کا تعلق دنیا کی لگثری ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے ۔