عید مسلمانوں کا تہوار ہے ۔ اور ہر سال رمضان کے روزے رکھنے کی خوشی میں مسلمان عید الفطر مناتے ہیں ۔ ظاہری بات ہے کہ ہر مسلمان عید کی آمد کا شدت سے انتظار کرتا ہے ۔ لیکن اس بار عید کے انتظار میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو بھی شامل ہیں ۔ جی ہاں ! نا صرف ہندو بلکہ پاکستان اور بھارت میں رہنے والے دوسرے مذاہب اور طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس دفعہ مسلمانوں کی طرح عید الفطر کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں ۔ کیونکہ سلمان خان کی نئی فلم ” بجرنگی بھائی جان ” عید پر ریلیز ہوگی۔ ویسے تقریباً سلمان خان کی زیادہ تر بڑی فلمیں عید پر ہی ریلیز ہوتی ہیں ۔ بجرنگی بھائی جا ن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ سلمان خان کی ایک منفرد فلم ہے اور یہ بھارت کی دوسری فلموں کے ریکارڈ توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
یہ فلم نہ صرف سلمان خان کے لیے خاص ہے بلکہ بھارت کے تمام لوگ اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔
سلمان خان عید پر کیوں اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں
جب ان سے پوچھا گیا کہ فلموں کی ریلیز کے حوالے سے عید ان کے لیے اہم کیوں ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے عید، دیوالی، نوراتری سب اہم ہیں۔ ہم تو جشن منانے کا موقع ڈھونڈتے ہیں۔‘
مجھ سے شادی کرنے والے بھاگ کیوں جاتے ہیں ؟ اداکارہ میرا کا معصومانہ سوالِِ <<
انھوں نے کہا کہ ’عید پر سب سے زیادہ مزہ آتا ہے کہ چھٹی ملتی ہے اور پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔ ممی کھانا بناتی ہیں اور بہت بڑا جشن ہوتا ہے۔
اس سوال پر کہ فلم کے نام پر مذہبی گروپوں کا اعتراض ان کے لیے کتنا پریشان کن ہے، سلمان بولے کہ ’نہیں میں اس بارے میں پریشان نہیں۔ میرے خیال میں تو کوئی مذہبی گروپ ایسی بات نہیں کرے گا کیونکہ اگر وہ مذہبی گروپ ہے تو ضرور یہ جانتا ہو گا کہ ہر مذہب دوسرے مذہب کا احترام کرتا ہے۔‘
بجرنگی بھائی جان کا ٹریلیر دیکھیں