39 سالہ عادی مجرم لیڈرمین کو جنوری میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
اعتراف جرم کے سمجھوتے کے تحت لیڈرمین نے غیر قانونی طور پر کمپیوٹر تک رسائی، پرائیویسی اور پراپرٹی کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے جیسے جرائم کا اعتراف کیا۔
دسمبر میں انٹرنیٹ پر لیک ہونے کے بعد میڈونا کو اپنی نئی البم میں سے چھ گانوں کو جلد ریلیز کرنا پڑا تھا۔
اس وقت میڈونا کا کہنا تھا کہ ’یہ میری زندگی پر حملہ تھا۔ تخلیقی، پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر یہ انتہائی دردناک تجربہ تھا۔‘
تاہم عدالت نے میڈونا کی البم ’ریبل ہارٹ‘ کے گانے لیک کرنے کا ذکر نہیں کیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ’لیڈر مین جیسے اس قسم کے جرم آسانی سے کرنے کی مہارت رکھنے والے افراد کے خلاف ایسی تعزیری کارروائی ہونی چاہیے جس کے ذریعے انھیں روکا جا سکے اور ان کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔‘
لیڈر مین کو 2600 پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ جمعرات کو عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیڈر مین کو ان کو لاحق طبی مسائل کی وجہ سے کم سزا دی گئی ہے
source: bbc