عید کے موقع پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کا اعلان عید کے پہلے اور دوسرے روز کے لئے اور تمام کلاسز کے مسافروں کے لئے کیا ہے۔
شالیمار اور نائٹ کوچ کی انتظامیہ نے بھی عید کے موقع پر کراچی سے لاہور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ جو لوگ نائٹ کوچ سے 17 اور 18 جولائی اور شالیمار سے 18 اور 19 جولائی کو سفر کریں گے ان کے لئے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے