امریکا کا جاپان کو روبوٹ جنگ کا چیلنج

 روبوٹ تیزی سے انسانی معاشروں میں سرایت کرتے جارہے ہیں اور اب جنگ کے میدان میں بھی روبوٹ لائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اسی سلسلے میں تیار کیے گئے بڑے روبوٹس کے درمیان مصنوعی جنگ کا میدان سجنے جا رہا ہے امریکا میں جس نے جاپان کو چیلنج کردیا ہے کہ وہ اس کے تیار کردہ ان روبوٹس کا مقابلہ کر کے دکھائے۔


america_japan_flags

بڑے اور عظیم الشان روبوٹ تیار کرنے والی امریکی کمپنی میگا بوٹس نے ایسے جدید وربوٹ تیار کیے ہیں جو باقاعدہ جنگ کر سکتے ہیں جب کہ امریکا نے جاپان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اتنے روبوٹ تیار کرکے لائے اور امریکا میں ہونے والے مقابلے میں اپنا زور دکھاسکیں۔ امریکی کمپنی کے تیار کردہ مارک ٹو روبوٹ 6 ٹن وزنی ہے جسے دو پائیلٹ کنٹرول کرتے ہیں جب کہ یہ روبوٹ 3 پاؤنڈز پینٹ ایک سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینک سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کے بڑے روبوٹ امریکا کے علاوہ صرف جاپان کی کمپنی سوئی ڈوباشی ہیوی انڈسٹری بناتی ہے جس نے کوراٹا کے نام سے روبوٹ تیار کیا تھا جس نے گزشتہ سال امریکا کے روبوٹ کا مقابلہ کیا تھا۔

robot

جاپانی کمپنی نے امریکا کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ چیلنج قبول کرتے ہیں اور وہ امریکی روبوٹ سے لڑیں گے۔ جاپانی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ کوراٹا کا وزن 4.5 ٹن ہے جب کہ اس میں خودساختہ گیٹلینگ گن لگی ہوئی ہیں جو خود کار سسٹم سے کنٹرول کی جاتی ہیں۔ روبوٹ کی لڑائی دیکھنے کے شوقین اس دن کے شدت کے منتظر ہیں جب یہ جنگ ہوگی اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔