اشارے کرنے اور پاگلوں کی طرح چھلانگے لگانے کی عادت نہیں – یونس خان

پالے کیلی: سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ  سنچری کے بعد اشارے یا اچھل کود کرنے کی مجھے عادت نہیں، میں کسی کے  کہنے سے اچھا یا برا نہیں ہو سکتا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتا ہوں، ناقدین کو جواب دینے کی عادت نہیں، اپنے کام پر فوکس رکھتا ہوں، انھوں نے سری لنکا کیخلاف میچ وننگ سنچری پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یونس خان نے شاندار 171 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔