داعش نے قتل و غارت کی ایک اور ویڈیو جاری کردی

 داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ  پالمیرا کے تاریخی اسٹیڈیم میں لوگوں کے ہجوم میں نوعمر جنگجو  شامی فوجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کررہے ہیں۔

پالمیرا کے ایمفی تھیٹر میں لوگوں کے ایک ہجوم نے یہ منظر دیکھا جس میں داعش کے مطابق حمص سے گرفتار کئے گئے شامی فوجیوں کو قتل کیا گیا۔ فوجیوں کو ایک قطار کی صورت میں قدیم یونانی تھیٹر کے وسط میں لے جایا گیا جہاں ایک قطار میں بٹھانے کے بعد فوجیوں کے سروں پر گولیاں ماری گئیں، ویڈیو میں داعش کے جن جنگجوؤں نے شامی فوجیوں کوقتل کیا ان کی عمر مشکل سے 15 سے 16 سال دکھائی دیتی ہے اور وہ خاکی وردیوں میں ملبوس ہیں۔

شام میں برطانیہ کی انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کے مطابق یہ واقعہ 27 مئی کو پیش آیا تھا جس میں کم ازکم 25 فوجیوں کو قتل کیا گیا۔