پیرس
پیرس نہ صرف دنیا میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیب مقامات کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ پڑھائی کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتا ہے ۔ فرانس کا یہ شہر رہنے کے لحاظ سے دوسروں کی نسبت تھوڑا زیادہ مہنگا ہے ۔ جسکی وجہ سیاح ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگ پیرس آتے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کی رہائش اور دوسری اشیاء ضرورت مہنگی ہیں۔
میلبورن
میلبورن آسٹریلیا کا جانا مانا شہر ہے ۔ تعلیم حاصل کرنےکے حوالے سے آجکل آسٹریلیا کو آئیڈیل ملک قرار دیا جا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل طالب علم آسٹریلیا جا کر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اسکے بعد امریکا اور دوسرے یورپی ممالک کی باری آتی ہے ۔ جہاں تک میلبورن کا تعلق ہے تو یہ پیرس کی نسبتاً سستا ہے لیکن یہاں تعلیم قدرے مہنگی ہے ۔ آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔
لندن
لندن دنیا بھر کا جانا مانا شہر ہے ۔ یہاں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو کوئی چاہتا ہے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی جیسی دنیا کی چوٹی کی یونیورسٹی انگلینڈ میں موجود ہے ۔ اسکے علاوہ صرف لندن شہر میں درجنوں یونیورسٹیاں ہیں جو آپ کو دنیا بھر میں مانی جانے والی قیمتی ڈگریاں دے سکتیں ہیں ۔
اوپر بتائی گئیں تمام شہر وں کی یونیورسٹیاں تعلیم تو اچھی دیتی ہیں لیکن اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے خاص طور سے انٹر نیشنل سٹوڈنٹس سے بھاری فیس وصول کرتی ہیں اور اسکے علاوہ ان شہروں میں رہائش اور دوسری ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے بھی کافی فیسیں دینی پڑتی ہیں ۔
اب ہم آپ کو وہ چار ملک بتا رہے ہیں جہاں یونیورسٹیوں کی فیس یا تو بالکل ہی نہیں ہے یا نہ ہونے کے برا بر ہے ۔
وہ ملک یہ ہیں
-
آسٹریا (آسٹریا یورپ کا ملک ہے جو جرمنی کے قریب واقع ہے )
-
ناروے
-
فِن لینڈ
-
سویڈن