چند باتیں کام کیں

٭وقت خام مال کی طرح ہے اس سے آپ جو چاہیں بنا لیں ۔

٭  جب تم عروج پر ہوتے ہو تو تمہارے دوستوں کو پتا ہوتا ہے کہ تم کون ہو اور جب تم زوال پر ہوتے ہو تو تمہیں پتا چل جاتا ہے کہ تمہارے دوست کون ہیں ۔

٭ زندگی میں اگر کچھ کھونا پڑے تو یہ دو باتیں یاد رکھو ، جو کھویا ہے اس کا غم نہیں اور جو پایا ہے وہ کسی سے کم نہیں ۔

٭ اللہ تعالیٰ کسی کی طاقت اور برداشت سے زیادہ بوجھ اس پر نہیں ڈالتے ۔ اس کا مطلب ہے اس نے ہمین جو احکامات دیے ہیں وہ ہماری طاقت سے باہر نہیں ۔

٭کسی کام میں مصروف آدمی سے مشورہ نہ کرو خوا وہ کتنا ہی عقل مند ہو  ، بھوکے سے مشورہ نہ کرو خواہ وہ کتنا ہی سمجھ دار ہو ،نہ خوفزدہ سے خواہ اس کی خیر خواہی پر تمہیں مکمل اعتبار ہی کیوں نہ ہو ۔

٭ جب کسی کا دل تنگ ہو جاتا ہے تو زبان کھل جاتی ہے ۔

٭ چالاک اور ہوشیار شخص کو وہیں سے نقصان پہنچتا ہے جہاں سے وہ بے فکر ہوتا ہے ۔