ریحام خان آج کل کافی سرگرم نظر آرہی ہیں ۔ آ ج ہفتہ کے روز ریحام کراچی کے جناح ہسپتال گئیں جہاں انہیں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ لوگوں کی عیادت کرنی تھی لیکن انکے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔
جب وہ ہسپتال پہنچیں تو ہسپتال کے عملے نے انہیں بتایا کے وہ لیٹ ہو چکی ہیں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ تمام لوگ اپنے اپنے گھر جا چکے ہیں ۔
کراچی قریباً دو ہفتے تک گرمی اور سورج کی تپش میں سلگتا رہا ، اس وقت شاید ریحام خان اپنے ائیر کنڈشنڈ روم میں آرام فرما رہی تھیں ۔
ہیٹ سٹروک نے 65000 لوگوں کو متاثر کیا جن میں سے 1300 سے زائد موت کے منہ میں چلے گئے ۔