اب جلد ہی او کے گوگل کی اینڈرائیڈ ایپ آف لائن ہوتے ہوئے بھی استعمال کر سکیں گے

او کے کمانڈ کی مدد سے  موبائل کا  استعمال بے حد آسان ہو جاتا ہے۔اس کا استعمال کرتے  ہوئے صارفین صرف آواز کے ساتھ ہی موبائل کو کنٹرول کر سکتے ہیں یعنی اگر کسی کو کال کرنی ہو تو کال کہ کر اس شخص کا نام بول دیں اور کال ہو جائے گی لیکن اوکے گوگل کو صارفین تب تک ہی استعمال کرسکتے ہیں جب تک وہ آن لائن ہوں اگر آف لائن ہو جائیں گے تو تب او کے گوگل کام نہیں کرے گا۔گوگل جلد ہی اوکے گوگل کی سہولت کو آف لائنبھی متعارف کرنے لگا ہے۔ اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ او کے گوگل اب جلد ہی آف لائن دستیاب ہوگا اور ابتدائی طور پر اس میں صرف چار کمانڈز ہی متعارف کروائی جائیں گی لیکن بعد میں کمانڈز میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ok-google-voice-search