گوجرانوالہ میں پل ٹوٹنے کے باعث فیصل آباد سے وزیر آباد جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں نہر میں گر گئیں امدادی ٹیموں نے دس زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا وزیراعظم نوازشریف نے گوجرانوالہ کے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مسافروں کو انکے علاقوں میں پہنچانیں کا انتظام کیا ہے ۔
وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ حادثہ میں دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے ۔ اسکا مقصد دہشت پھیلانے اور شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے سوا کچھ اور نہیں ۔