چند آداب جنہیں اپنانے سے آپکی شخصیت میں واضح تبدیلی آئے گی

٭ منہ میں لقمے سمیت بات کرنے سے گریز کریں ۔

٭ لوگوں کے سامنے منہ میں دانتوں سے چیزیں نہ نکالیں ۔

٭ کسی بھی قسم کے کھانے پر تنقید نہ کریں ۔

٭ کھانے کو ٹھنڈا کرنے کے لے پھونکنا صحت کے لیے مضر ہے ۔

٭ مکھی گر جائے تو خاموشی سے نکال لیں ۔ اظہار مت کریں ۔

٭ میز کے کپڑے یا پردے وغیرہ کے ساتھ ہاتھ صاف نہ کریں ۔

٭ کھانے کو اچھا ، برا اور تازگی جانچنے کے لیےبالکل نہ سونگھیں ۔

٭ میز یا دستر خوان وغیرہ کو اس وقت تک نہ چھوڑیں جب تک سب کھانا نہ کھا لیں ۔

٭ دستر خوان پر کھانے کے ذرات بکھیرنے سے پرہیز کریں ۔

٭ اگر آپ میزبان ہیں تو خود سب سے قیمتی چیز نہ کھانا شروع کر دیں ۔

٭ چمچے کو حد سے زیادہ نہ بھریں ۔

٭ باؤل ، گلاس ،پلیٹس ، اٹھاتے اور رکھتے ہوئے برتن نہ کھڑکنے دیں ۔

٭ اپنا چہرہ یا منہ پلیٹ کے اندر ڈالنے سے بچیں ۔

٭ بہت زیادہ گرم کھانا کھانے سے پرہیز کریں ۔

٭ مجمعے میں جانے سے پہلے لہسن ،پیاز یا مولی وغیرہ نہ کھانا بہتر ہے ۔

٭ بہت زیادہ کھانے اور بھوکا رہنے سے بچیں ۔

٭ کھانے کے شوربے یا سالن میں انگلیاں ڈالنے سے پرہیز کریں ۔

٭ جب آپ کھانا کھا چکیں تو اپنے آگے سے پلیٹ نہ دھکیلیں ۔

٭ ٹیک لگ کر کھانا کھانے سے پرہیز کریں ۔

٭کھانے کے فوراً بعد سونے سے گریز کریں ۔

٭ میزبان سے کوئی ایسی چیز طلب نہ کریں جس سے اسے پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔