بھارتی جیل سے دو قیدی فرار مگر کیسے ؟

بھارت کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی جیل سے دو قیدی سرنگ کے ذریعے فرار ۔ بھارتی پولیس کو اپنے اس مضبوط قلعہ پر بڑا فخر تھا لیکن ان دو قیدیوں کے آسانی سے بھاگ جانے کے بعد ان کا یہ غرور مٹی میں مل گیا۔ فیضان اور جاوید نامی یہ دو قیدی ہفتہ اور اتوار کے دن کسی وقت غائب ہوگئے ۔ لیکن بھارت کی سوئی ہوئی پولیس یہ بھی بتانے میں ناکام ہے کہ وہ  کس وقت فرار ہوئے اور صرف اندازے لگانے تک ہی محدود ہے ۔ ہائی کمانڈ نے تحقیقات کا حکم  دے دیا ہے کہ پتا لگایا جائے کہ اتنی بڑی تعداد میں موجود مسلح پولیس کے ہوتے ہوئے یہ دونوں کیسے بھاگ  گئے۔