مبشر لقمان بڑے بڑے دعوے کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایم کیو ایم کے خلاف ایک بڑا دعویٰ کیا اور وکی لیکس جیسی سائیٹ کے چیف ایڈیٹر کو بھی اپنے اس حربے میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کی ۔
مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ وکی لیکس کے چیف ایڈیٹر نے مبشر لقمان کو کافی سال پہلے ہی بتا دیا تھا کے الطاف بھائی اور ایم کیو ایم بھارت سے پیسہ لیتے ہیں ۔
بی بی سی کی ڈاکومنٹر نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ایم کیو ایم بھارت سے فنڈز لیتی ہے گو کہ اس بات میں کافی صداقت ہے کہ ایم کیو ایم بھارت سے فنڈز لیتی ہے ۔ لیکن مبشر صاحب کا یہ دعویٰ کے وکی لیکس کے چیف ایڈیٹر نے انکو کئی سال پہلے ہی یہ بات خود بتائی تھی تو اس میں جھول پایا جاتا ہے
یاد رہے کہ وکی لیکس نے مبشر لقمان کے دعویٰ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے ۔
اسکے بعد یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ بو ل نیوز کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کے دوران میری جنگ نامی پروگرام میں مبشر صاحب کی طرف سے جو برے بڑے دعویٰ کیے جاتے ہیں وہ سچ ہوتے ہیں یا نہیں ۔
اب مبشر لقمان کی ہر بات میں شک کیا جائے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی ملک ریاض سکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد کی ریپوٹیشن کافی خراب ہوگئی تھی۔