ہائپر ٹینشن سے پچنا اب انتہائی آسان جانئے کیسے

ہائپر ٹینشن سے بچنے کے لئے ایسا ڈائٹ پلان ترتیب دینا چاہئے، جس میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں ،پھل ،اناج، کم چکنائی والی غذائیں ،پولٹری مصنوعات، میوہ جات، اور مچھلی وغیرہ شامل ہوں ۔ بڑے گوشت اور میٹھی اشیاء سے ہر ممکن پرہیز کریں ۔

٭ ہائپر ٹینشن سے بچنے کے لئے ایک چیز ورزش ہے ۔روزانہ تقریباً 30 منٹ کے لئے پیدل چلنا اس چیز کے لئے بہت مفید ہے ۔

٭ اسٹریس سے بچنے کے لئے خود کو پر سکون اور خوش رکھنے کی کوشش کریں اور بھر پور نیند لیں ۔

٭کھانوں میں نمک کا زیادہ استعمال نہ کریں اور باہر سے معیاری اشیاءخریدیں ۔

٭اپنے وزن کو معمول پر رکھیں اور ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کریں کیونکہ ہائپر ٹینشن کی ایک وجہ موٹاپا بھی ہے ۔

٭ سگریٹ نوشی سے گریز کریں ۔

٭ صحت  بخش خوراک کھائیں تاکہ شوگر سے بچا جاسکے اور نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے دور رہا جا سکے ۔

٭ جسمانی کاموں اور ورزش کی عادت ڈالیں ۔

٭سب سے اہم یہ کہ اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کروائیں کوئی مسئلہ ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔