ناشتے میں بران بریڈ کھایئے کیونکہ براؤن بریڈ میں سفید ڈبل روٹی کے مقابلے میں زیادہ غذائیت اور فائبر موجود ہوتے ہیں ۔جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے اور قبض کی شکائت بھی نہیں ہوتی ۔براؤن بریڈ میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کم رکھتے ہیں ۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔ جو لوگ اپنی صحت کے معاملے میں بہت احتیاط برتتے ہیں وہ بھی اس کا استعمال بخوشی کر سکتے ہیں ۔وزن کم کرنے میں بھی یہ بہت مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ اور تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ
والی ڈبل روٹی کا استعمال بریسٹ کینسر سے بھی بچاتا ہے ۔Whole Wheat
صحت اور زندگی کے لیے صرف ذائقہ ہی نہیں بلکہ غذائیت کو بھی سامنے رکھنا چایئے ۔صرف شکل و صورت اور ذائقے کے پیچھے اپنی صحت کو خطرے میں مت ڈالیں ۔