سفید چینی اور براؤن شکر – ایک آپ کی صحت کی دشمن تو دوسری ہمدرد

خام شکر گنے سے حاصل ہوتی ہے ، خام حالت میں یہ ہلکا براؤن ہوتا ہے پھر مختلف مراحل سے گذر کر براؤن شکل میں سامنے آتا ہے ۔ سفید شکر بنانے کے لیے شکر میں بلیچ ڈالا جاتا ہے  تاکہ اس میں سےمولاسس ختم ہو جائے اور شکر کا (Molasses)

رنگ سفید ہو جائے اور پھر سفید شکر میں دوبارہ مولاسس ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کا رنگ تبدیل ہو سکے ۔ سفید اور براؤن شکر کے ذائقے میں فرق دراصل اسی مولاسس کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ جو شکر کی رنگت کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سفید شکر کے مقابلے میں براؤن شکر زیادہ میٹھی اور مزیدار ہوتی ہے ۔ سفید شکر کو عام روٹین میں ہم چینی کہتے ہیں ۔ سفید شکر کو بہت ساری اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے ،بیکنگ، مشروبات ،کھانے اور چائے وغیرہ میں تو اس کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔ لیکن  براؤن شکر کا استعمال سرف مخصوص چیزون میں ہی ہوتا ہے لیکن اس کے استعمال سے کھانوں کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔اور واضح طور پر محسوس ہوتا ہے ۔ براؤن شکر سے بیک کی گئی اشیاء رنگ روپ ،ذائقے اور نرمی میں بھی خاصا واضح فرق محسوس ہوتا ہے ۔

سفید شکر کے ایک چائے کے چمچے میں 16 کیلوریز اور براؤن شوگر کے ایک چائے کے چمچے میں 17 کیلوریز موجود ہوتی ہیں ۔براؤن شوگر میں موجود مولاسس میں بے شمار معدنیات موجود ہوتے ہیں ، جن میں کیلشیئم، پوٹاشیئم، میگنیشیم اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔