آئی فون 7 کاایک دلچسپ فیچر

سمارٹ فون سے سیلفی لینے کا رحجان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہر کوئی ایسا موبائل فون لینا چاہتا ہے جس کےفرنٹ کیمرہ کا رزلٹ بے حد اچھا ہو۔موبائل کمپنیاں بھی صارفین کے اس رحجان کو دیکھتے ہوئے اپنے موبائل فونز میں اس حوالے سے نت نئی جدت لارہی ہے ۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  نے اپنے آئی فونکے نئے ماڈل آئی فون7 کے کیمرہ میں جدت لاتے ہوئے اسے بلند اور انتہائی دور سے بھی  تصویر لینے کے قابل بنا دیا ہے  جس سے صارفین کو دور سے سیلفی لینے والی دشواری سے نجات مل جائے گی ۔عام طور پر کئی سمارٹ فونز  کا مین کیمرہ کا رزلٹ تو اچھا ہوتا ہے لیکن ان کا فرنٹ کیمرہ کا رزلٹ  اتنا بہتر نہیں ہوتا، پاس سے تصویر بنانے پر پھر بھی بہتر آ ہی جاتا ہے لیکن جب دور سے سیلفی لی جائے تو مگسلز خراب ہو جاتے ہیں اور تصویر بلکل اچھی نہیں آتی۔ایپل نے آئی فون 7 میں صارفین  کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے، جس سے اب  پاس سے اور دور سے بھی  تصویر اچھی آئے گی۔

apple-office