ٹوئیٹر کا نیا فیچر ” ری کیپ ” کے نام سے متعارف

سوشل  میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہر گزرتے وقت میں ٹوئٹس کا ڈھیر لگ جاتا ہےاور آف لائن ہونے کے تو کئی گھنٹوں کی اپ ڈیٹس کا جائزہ لینا بے حد مشکل ہوجاتا ہے۔ٹوئیٹر نے اپنے صارفین کی اس مشکل کو آسان بنانے کے لیے ایک  نیا فیچر متعارف کر وایا ہے۔اس نئے فیچر کا نام ” ری کیپ ” رکھا گیا ہے۔اس نئے فیچر کے ذریعے آف لائن گھنٹوں  کے دوران ٹوئٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں ۔اس فیچر کے ذریعے مخصوص تعداد میں ٹوئٹس  ہائی لائٹ ہو جائیں گے جو صارفین آف لائن ٹائم کے دوران دیکھنے سے محروم  رہ گئے ہوں گے ۔ ٹوئیٹر کمپنی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ذریعے صارفین بہت تیزی سے ہونے والے اپ ڈیٹس سے واقف ہو سکیں گے اور اس سے ویب سائٹ کی رئیل ٹائم نیچر بھی متاثر نہیں ہو گی ۔ابھی یہ فیچر ٹوئیٹر کے ایپل موبائل صارفین کے لیے ہی پیش کی گئی ہے۔