بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی موبائل ایپ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپی اور مزاح کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا ہے۔
پہلے یہ پڑھیں : انڈیا کو ڈیجیٹل بناتے بناتے مودی خود ہی ڈیجیٹل ہوگیا
بدھ کو وزیر اعظم نے ’نریندر مودی‘ کے نام سے موبائل ایپ لانچ کروائی گئی ہے جو کہ ان کی پہلے سے سوشل میڈیا پر موجودگی میں ایک اور قدم ہے۔
نریندر مودی ٹوئٹر پر دنیا کے مشہور ترین پانچ سیاست دانوں میں شامل ہیں جن کے سوا کروڑ فالوورز ہیں۔ان پانچ سیاست دانوں میں امریکی صدر باراک اوباما اور پوپ فرانسس شامل ہیں۔
انھوں نے اپنی ایپ کے بارے میں بدھ کو ٹویٹ کی تھی۔


بعض لوگوں نے نریندر مودی کے اس نئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔


تاہم دوسروں نے اس ایپ کو مزاح کے طور پر لیا ہے۔



جبکہ کچھ نے نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر روشنی ڈالی ہے۔

نریندر مودی کی اس ایپ کے آنے کے بعد اس بات پر بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ اگر دوسری شخصیات بھی ایسی ایپس بنائیں گی تو وہ کیسی ہوں گی۔

