کھجور کے وہ فوائد جن کا جاننا ضروری ہے

کھجور میں انسانی جسم کے لئے مفید کئی طرح کے اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ مثلاً فاسفورس ،کیلشیم ، آئرن، سلفر، کلورین، میگنیشیم وغیرہ۔ اسی طرح کھجور میں فائدہ مند شکر اور وٹامن 1۔بی اور 2 ۔بی بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

یہ زود ہضم ہونے کی بنا پر ( تقریباً ایک گھنٹہ میں ہضم ہو جاتی ہے ) گرمی اور سردی میں استعمال کی جا سکتی ہے ۔ یہ ایک ہی وقت میں پھل اور دوا دونوں کا کام کرتی ہے ۔ سائنسدانوں کے نزدیک ایک کلو کھجور کی غذائیت ،ایک کلو گوشت کی غذائیت کے برابر ہے ۔ جبکہ مچھلی کے گوشت کے مقابلے میں اس کی غذائیت تین گنا ہے ۔

کھجور کا استعمال جگر کو قوت دیتا ہے ۔ حلق کی خشکی دور کرتا ہے پٹھوں اور اعصاب کو مظبوط کرتا ہے آنتوں کو نرم و تر کر کے ان کو ضعف اور بیماری سے محفوظ رکھتا ہے ۔ پانی میں بھگو کر اس کا استعمال کھانسی اور سانس کی نالی  کی سوجن کو ختم کرتا ہے ۔ کھجور میں پائے جانے والے ریشے اور نمکیات خون کی تیزابیت ، جو کہ گردے کی پتھری ، جسم پر دانے اور سوجن ، بواسیر اور بلڈ پریشر کا باعث بنتی ہے اس کو اعتدال پر لانے کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کا استعمال موٹاپے کا شکار اور شوگر کے مریضوں کے علاوہ تمام افراد کے لیے انتہائی مفید ہے

احتیاط : کھجور کی تاثیر خشک اور گرم ہے ۔ اس لئے اس کا زیادہ استعمال جگر اور تلی کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔