داؤد ابراہیم کے متعلق چند حقائق

فوربز میگزین کے مطابق داؤد ابراہیم دنیا کا تیسرا مطلوب ترین شخص ہے ۔  “گوڈ فادر “کے بعد اگر  کوئی شخص انڈرورلڈ پر راج کرنے کا حق رکھتا ہے تو وہ داؤد ابراہیم ہے

اب ہم آپ کو داؤد کے متعلق وہ باتیں بتانے لگے ہیں جو شاید آپ کو پہلے معلوم نہ ہوں

ڈی –کمپنی

ڈی-کمپنی دنیاکے سب سے بڑی کرائم آرگنائزیشن ہے جو اپنی  زیادہ  تر کاروائیاں  جنوبی ایشیاء  میں کرتی ہے ۔ اس کمپنی کا کرتا دھرتا کوئی اور نہیں بلکہ داؤد ابراہیم ہی ہے۔ داؤد نے دبئی شفٹ ہونے کے بعد یہ کمپنی بنائی ، اسے کمپنی کی بجائے گینگ کہیں تو بجا ہوگا۔ اس گینگ میں پانچ ہزار سے زیادہ لوگ ہیں جو کمپنی کے لیے ہر طرح کا غیر قانونی کام  مثلاً سمگلنگ ، منشیات اور اسلحہ کی ترسیل وغیرۃ کرتے ہیں ۔

جاوید میانداد اور انڈرولڈ ڈان داؤد

2849297392_bcf3e707c2_o

داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیا نے جاوید میانداد پر تا حیات انڈیا آنے پر پابندی لگا دی ۔

کل دولت

money everywhere dawood ibrahim

د اؤد ابراہیم کی کُل دولت کا اگر محتاط اندازہ لگایا جائے تو یہ 6.7بلین ڈالر ہے ۔

اگر  نواز شریف ، زرداری اور ملک ریاض صاحب کی دولت  جمع کرکے اسکے ساتھ  موازنہ کیا جائے تو پھر بھی داؤد ہی بازی لے جائے گا ۔

وہ الگ بات ہے کے اسکی دولت  حرام کی ہے ۔ ویسے دوسروں کے بارے میں بھی اتنے وثوق سے نہیں کہا جاسکتا  کے کون حرام کماتا ہے کون حلال ، آگے آپ خود سمجھ دار ہیں ۔

آئی ایس آئی  اور جھوٹے الزامات

بھارتی عوام اور میڈیا میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کے داؤد ابراہیم کو پاکستانی  خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت حاصل ہے اور وہ ادارے کی مدد سے کہیں روپوش ہوا ہے ۔ یہ بات سراسر غلط ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ ویسے بھارت کی  طرف سے اس طرح کے الزامات لگائے جانا کوئی  نئی با ت نہیں ۔ اب تو شاید ہمیں ان من گھڑت باتوں پر کان بھی نہیں دھرنے چاہیے ۔

والد

داؤد ابراہیم کے والد  پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھے ۔ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگاکے ان کا بیٹا  آنے والے وقت میں پولیس کو ناکوں چنے چبوانے والا ہے

ممبئی حملے

1993 ء کے مشہور ممبئی دھماکوں کے پیچھے بھی داؤد ابراہیم کا ہی ہاتھ ہے جس میں سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور اس سے کئی زیادہ زخمی ہوئے ۔ جیسے ہی پولیس اور دوسرے اداروں نے ممبئی دھماکوں کا الزام  اس پر لگایا تو یہ اپنے تمام خاندان کے ساتھ متحدہ عرب اما رات چلا گیا ۔

کہا جاتا ہے کے 2008ء کا ممبئی حملہ کروانے میں بھی داؤد نے مدد کی تھی

mumbai  attack 1993 dawood ibrahim

بالی وڈ اور ڈان کا تعلق

Dawood-Ibrahim-Bollywood-Connection

بالی وڈ کے ساتھ داؤد ابراہیم کی شروع سے ہی دلچسپی رہی ہے ۔ اس  کے کئی بالی وڈ  اداکاروں  سے تعلقات بھی ہیں ۔بلکہ کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ کی سب سے شاندار پارٹ بھی داؤد نے ہی کروائی تھی ۔

اسکے علاوہ انڈسٹری میں داؤد ابرہیم پر متعدد فلمیں بھی بن چکیں ، جن میں کئی جگہ صاف طور پر اور کئی جگہ اشاراتی طور پر داؤد کا نام لیا گیا ہے ۔ چند ایک فلمیں یہ ہیں

کمپنی  ، ڈی ، بلیک فرائی ڈے ،  شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا ،  ونس اپون آ ٹائم اِ ن ممبئی(once upon a time in Mumbai ) ، ڈی – ڈے ۔

اب یا تو ڈائرکٹرز اور پروڈیوسرز کو داؤد کی زندگی اور اس کا کردار زیادہ پسند آ گیا ہے یا پھر وہ اپنے تعلقات استعمال کرکے فلموں میں اپنے کردار کروا رہا ہے ۔ حقیقت جو بھی اتنا تو سب جانتے ہیں کے بالی وڈ میں داود کے کافی اچھے تعلقات ہیں اور اس نے کئی دفعہ متعدد فلموں کی فنڈنگ بھی کی ہے ۔

rishi kapoor dawood ibrahim

کرکٹ

داؤد کو گھوڑوں کی ریسز کے علاوہ جس کھیل سے دلچسپی ہے وہ  ہے کرکٹ۔ ایک مشہور بھارتی کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ داؤد ابراہیم ہمارے ڈریسنگ روم میں آیا اور کہا کے آج کے میچ میں پاکستان کو عبرتناک شکست دو ۔ اگر تم نے آج پاکستان کو بری طرح ہرادیا تو تم سب کو ایک ایک لگثری کار دوں گا ۔

داؤد کو پکڑوانے کا انعام

داؤد ابراہیم   کی اہمیت کا اندازہ آپ اسکے سر پر لگی قیمت سے لگا سکتے ہیں ۔

داود ابراہیم کے سر کی قیمت  25 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے  جو کے پاکستانی 250 کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔

لیکن اپنے سر پر اتنی بھاری رقم مختص ہونے کے باوجود داؤد کو کوئی ڈر نہیں اور وہ یہ فلمی ڈائلاگ بول کر بے فکر ہوجاتا ہے

لیکن ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے