نریندر مودی آج کل کافی متحرک ہیں اور انڈیا کو ڈیجیٹل بنانے میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ حال ہی میں مودی صاحب نے” نریندر مودی” کے نا م سےایک موبائل ایپ لانچ کی ہے ، جو اینڈرائڈ صارفین کے لیے گوگل پلے سٹور پر فری میں مہیا ہوگی ۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنی ایپ کے متعلق ٹوئٹ میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ان کے ساتھ را بطہ میں رہیں ۔ اسکے علاوہ اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اس ایپ کی کافی تشہیر کی ہے
یہ موبائل ایپ صارفین (ہندوستانی عوام) کو بھارتی وزیراعظم کی تمام سرگرمیوں اور متعلقہ خبروں سے باخبررکھے گی ۔ اسکے علاوہ شہری نریندر مودی کے پیغامات بھی سن سکیں گے ۔