ٹوئیٹر صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ اس کے کریکڑز کا حائل ہو جاتا تھاکیونکہ پہلے ٹوئیٹر کے کل کریکڑز صرف 140 ہی تھے مگر اب کمپنی نے اس کے کریکٹرز کی تعداد کو بڑھا کر اچانک 10 ہزار کردی ہے۔ٹوئیٹر کی یہ تبدیلی اس سال جولائی میں ہوگی۔
اس کا ایک مسئلہ یہ ضرور بن جائے گا کہ سپام میسجیز بھیجنے والوں کی موجیں ہی ہو جائیں گی ۔جب ٹوئیٹر کے 140 کریکٹرز تھے تو کوئی بھی سپام میسج بھیجنے والا شخص صرف ایک سپام لنک کے اور کچھ زیادہ تنگ نہیں کر سکتا تھا مگر اب 1000 کریکٹرز پر سپامر دل کھول کے تنگ کر سکے گا۔ڈی ایم میں لمبے پیغامات دینے کے بعد ٹوئیٹر کو اب سپام فیلٹرنگ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ٹوئیٹر نے اس سے پہلے 30 سیکنڈ کی وڈیو کلپ شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔