فیس بک کی نئی ایپلی کیشن “مومینٹس ” کے نام سے متعارف

اب دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کریں دوسری  ایپلی کیشن سے بھی۔فیس بک نے ایک نئی ایپلی کیشن “مومینٹس” کے نام سے بنائی ہے۔یہ ایپلی کیشن دوستوں کی جانب سے شیئر کیے ہوئے  فوٹو کا البم بنائے گی۔صارفین ایک ہی تقریب میں شامل  اپنے دوستوں کو یہ تصویر دے سکتے ہیں اور ان کی تصویر بھی لے سکتے ہیں پھر ان تصاویر کو ایک پرائیویٹ البم میں شامل کر دیا جاتا ہے جسے صرف دوست ہی دیکھ سکتے ہیں۔یہ نئی ایپلی کیشن تصویر کو  مقام اور چہرے کی شناخت سے اکھٹا کر سکتی ہے۔اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے بنی یہ نئی ایپلی کیشن ابھی صرف امریکہ میں ہی  متعارف کی گئی ہے۔مزید علاقوں میں اسے جلد متعارف کروایا جائے گا۔

49846-1280

CHjtnnMUcAIL8sP