بلیک بیڑی نے اپنے موبائل فونز میں گوگل کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

موبائل کمپنی بلیک بیری  ایک زمانے میں سب سے آگے جارہی تھی لیکن جب سے گوگل کمپنی نے اینڈرائیڈ فونز  متعارف کروائے ہیں تو بلیک بیری کمپنی خسارے میں جانے لگی۔بلیک بیری نے پھر بھی اپنا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی رہی لیکن کمپنی کو بہت نقصان ہونے لگا ، آخر کار بلیک بیری نے اپنے موبائل فونز میں گوگل کااینڈرائیڈ  آپریٹنگ سسٹم  متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا،کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کی توجہ اینڈرائیڈ فونز میں آج کل بڑھ گئی ہے تا ہم ہمیں گوگل کے آپریٹنگ سسٹم سے مستفید ہونا چاہیے۔برطانوی میگزین کے مطابق بلیک بیڑی کمپنی ابتدائی طور پر اپنے نئے سلائیڈر فون میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کےگی اور کمپنی اسی بنیاد پر مستقبل کے لیے بھی فیصلہ کرے گی کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم آئندہ کے لیے استعمال کرنا ہے کہ نہیں ۔

بلیک بیڑی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مارکیٹ میں حصّہ 1 فیصد سے بھی کم  رہ گیا ہےاسے لیے کمپنی نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم  کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیک بیڑی کمپنی اپنا یہ نیا سلائیڈر فون اس سال کے آخر میں  متعارف کروائے گی۔