روزے کے چھ آداب

امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حقیقی روزے کے لیے جو اعضاء کو گناہوں سے روکتا ہے ، چھ آداب ملحوظ رکھنا ضروری ہیں ۔

(1)پہلا ادب یہ ہے کہ نظر نیچی رکھو ، جن چیزوں کی طرف نگاہ ڈالنا اللہ کو ناپسند ہے ان کی طرف نگاہ نہ جانے دو ۔

(2)دوسرا ادب زبان کی حفاظت ہے کہ بے ہودہ بات نہ کرو ، جھوٹ نہ بولو ، غیبت نہ کرو ، ظلم کی بات نہ کرو ، جھگڑا نہ کرو ۔

(3) تیسرا ادب یہ ہے کہ کانوں کو بری بات سننے سے روکو اس لیے کہ جن باتوں کا زبان سے نکالنا حرام ہے ان کا سننا بھی حرام ہے ۔

(4)چوتھا ادب یہ ہے کہ ہاتھ ،پاؤں اور دیگر اعضاء کو گناہوں سے روکو۔

(5) پانچواں ادب یہ ہے کہ افطار کے وقت حلال کھانا کھاؤ اور پیٹ بھر کر نہ کھاؤ ۔

(6) چھٹا ادب یہ کہ روزہ افطار کے بعد خوف و رجاء کی کیفیت ہو ۔ یہ وہ چھ ادب ہیں جن کو ملحوظ رکھنے سے ہی روزہ حقیقی معنوں میں صحیح ہوتا ہے ۔