(1)دنیا کا بدترین زلزلہ شرق قریب بحیرہ روم تا ایران میں 20 مئی 1202 کو آیا جس سے کم از کم گیارہ لاکھ (1100000 ) افراد لقمہ اجل بنے ۔
(2) دنیا کا بدترین سیلاب اگست 1931 کو چین کے علاقے ” ہوانگ ہی ” میں آیا جس سے 3700000افراد ہلاک ہوئے۔
(3) دنیا کا بدترین سونامی 26 دسمبر 2004 کو جنوب مشرقی ایشیا ء میں سات ممالک میں آیا جس سے 250000 افراد ہلاک ہوئے ۔
(4) دنیا میں کان کنی کا بدترین حادثہ 26 اپریل 1942 کو چین کے علاقے “ہان کیو” کے مقام پر کوئلے کی کان میں پیش آیا ۔جس کی وجہ سے (1549)افراد ہلاک ہوئے ۔
(5)دنیا میں آگ لگنے کا بدترین واقعہ 8 اکتوبر 1879 کو امریکہ کے شہر “وسکونسن” کے جنگلات میں لگنے سے پیش آیا جس کی وجہ سے کم ازکم پندرہ سو (1500) افراد ہلاک ہوئے ۔
(6) دنیا کی سب سے بدترین وباء “کالی موت” تھی جو کہ دنیا کے دو براعظموں (یورپ اور ایشیا) میں (1347 ءسے 1380 ء)تک رہی اور (سات کروڑ پچاس لاکھ) 75000000انسانوں کو نگل گئی ۔
(7)دنیا کا سب سے بدترین قحط چین میں 1958 ء سے 1969 ءتک رہا اور اس قحط سے(تین کروڑ) 30000000افراد بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
(8)دنیا میں ریلوے کا بدترین حادثہ بھارت میں دریا کے پل سے نیچے گرنے میں پیش آیا جس سے کم از کم (850)لوگ مارے گئے ۔یہ 6 جون 1981 ءکا واقعہ ہے ۔
(9)دنیا کا سب سے بدترین فضائی حادثہ1977 ء کو پان امریکن ائیرلائن کا ایک طیارہ ٹیرف میں حادثے کا شکارہوگیا ۔اس واقعے میں 583 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
(10)دنیا میں بدترین قتل عام 1211 ءسے لے کر 1240 ءتک کے عرصے کے دوران پیش آیا جب منگولوں نے (تین کروڑ پچاس لاکھ) 3500000چینی اور مسلمان باشندوں کو قتل کیا گیا ۔