گاجر قدرت کا ایک حسین تحفہ

carrot a gift of gad

آج کے دور میں خواتین ،بچے ،بڑے بوڑھے ضعفِ بصارت کا شکار ہیں ۔بینائی روز بروز کمزور ہوتی جا رہی ہے سردی کے موسم میں قدرت کی اس شفا

بخش ترکاری سے فائدہ اٹھائیے۔سرخ تازہ درمیانی سائز کی گاجریں خریدئیے ،انہیں اچھی طرح پانی سے دھوئیے ،چھیلنے کی ضرورت نہیں ۔اوپر کی سبز ڈنڈی والا حصّہ اتار دیجیئے۔ ان کی لمبائی کے رخ چار  چھ کاشیں کاٹیں ۔درمیانی کیل نکال دیجیئے ۔ان کو شیشے کی ایک پلیٹ میں رکھیئے ۔اس پر کالی مرچوں کا تھوڑا سا سفوف چھڑک دیجئے۔نمک چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔اب اس پلیٹ کو چھت یا صحن میں کھلے آسمان کے نیچے رکھیئے۔تاکہ یہ شبنم سے تر ہو جائیں ۔صبح ناشتہ سے 20 منٹ پہلے خود بھی کھایئے بچوں اور بڑوں کو بھی دیجئے۔ اس کے 20 منٹ یا آدھے گھنٹے بعد  آپ حسبِ معمول ناشتہ کیجیے ۔ سردی کے موسم میں یہ معمول اپنائیے۔خون کی کمی دور ہو گی ۔اور بینائی میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا ۔کچھ لوگوں کو سردی کے موسم میں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔گرم  کپڑے پہننے کے باوجود جسم کانپتا رہتا ہے ۔سردی بہت محسوس ہوتی ہے ۔خصوصاً گھر کے بوڑھے بزرگ حضرات کو سردی کے موسم میں بہت سی شکایات ہو جاتی ہیں ۔ان لوگوں کے لیے گاجر کا مربہ بھی بہت اچھی چیز ہے اور گاجر کا حلوہ بھی۔اس  کے کھانے  سے جسم میں حرارت اور توانائی آئے گی۔جن نوجوانوں کا رنگ زرد ہو ،چہرہ مر جھایا ہوا ہو ان کو چاہیئے کہ وہ گاجروں کے موسم میں خوب جوس  پئیں  اور کسی نہ کسی طریقے سے غذا میں اسے شامل کریں ۔خون کی کمی دور ہو گی اور چہرہ شاداب ہو گا ۔