فارسی کا مشہور شاعر انوری ایک بازار سے گذر رہا تھا ۔اس نے ایک آدمی کو دیکھا جو اس کا کلام لوگوں کو پڑھ کے سنا رہا تھا ۔انوری نے اس سے پوچھا ۔۔۔۔۔یہ تم کس کا کلام پڑھ رہے ہو ؟ کیا تم نے کبھی اس کو دیکھا ہے ؟
اس آدمی نے جواب دیا یہ میرا کلام ہے اور میرا نام انوری ہے ۔۔۔۔۔ اصل انوری اس جواب پر سٹپٹا کے رہ گیا اور کہا بھئی شعر چور تو سنے تھے مگر شاعر چور کبھی نہ دیکھا تھا۔