شیشے کی بنی منفرد سڑک جس پر ٹنوں وزنی گاڑیاں چلتی ہیں

امریکی ریاست لاس اینجلس کے جنوب میں کیلی فورنیا کے چھوٹے سے قصبے فلرٹن میں شیشے کی سڑک تیار کی گئی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سڑک ہے ۔اس سڑک کی لمبائی 197 گز ہے ۔ اس کے لیے دس لاکھ سے زیادہ شیشے کی بوتلوں سے سڑک کی فرش بندی کا مسالہ تیار کیا گیا ہے ۔ اسے گلاسفلٹ کہتے ہیں ۔ سڑک میں 60 فی صد بجری اور پتھر کی جگہ یہ گلاسفلٹ ہی استعمال کی گئی ۔ اس طرح نہ صرف بے کار شیشے کو بہترین جگہ استعمال کیا گیا بلکہ منفرد ایجاد بھی سامنے آئی۔