اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے استغاثہ پر مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
اس واقعہ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ اداکارہ میرا کے مبنیہ شوہر عتیق الرحمان نے میرا کے خلاف عدالت میں تین مہینے پہلے استغاثہ دائر کیا جس میں ان کا موقف تھا کہ اداکارہ میرا کا ان سے نکاح ہو چکا ہے اور میں نے میرا کو طلاق نہیں دی ۔میرا نے کیپٹن صفدر کے ساتھ جو نکاح کیا ہے وہ قانوناً جرم اور دھوکا ہے۔
عدالت نے میرا کو کئی بار عدالت میں پہیش ہونے کا کہا لیکن میرا کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا اور ہی وہ خود عدالت آئیں ۔ جس پر عدالت نے اداکارہ میرا کے 17 جولائی کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ہے ۔