ؓشانِ علی حیدر

حضرت علی رضی اللہ عنہایک مرتبہ اپنے غلام کے ساتھ مدینہ منورہ کےایک بازار میں عید کے لیے کپڑے خرید رہے تھے ۔آپ رضی اللہ عنہ نے دو جوڑے لیے ۔ایک قیمتی ریشمی اور دوسرا معمولی کھدر کا ۔آپ کے غلام نے شکریہ کے ساتھ کھدر کا جوڑا رکھ لیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : “میرا سوٹ مجھے دے دو تمہارے لیے یہ ریشمی کپڑا خریدا ہے ۔”غلام نے عرض کیا ؛” یا امیرالمومینین آپ خلیفہ ہیں ،یہ کھدر کا کپڑا کیسے پہنیں گے ،آپ کو تو یہ ریشمی لباس سجے گا ۔” آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ۔” میں بوڑھا آدمی ہوں اور تم جوان ہو ۔عید تو جوانوں کی ہوتی ہے لہذا یہ تم ہی پہنو گے ۔”