گورمے فوڈز لاہور کی ایک نامی گرامی بیکری ہے ۔ اس کی برانچز نہ صرف لاہور میں ہیں بلکہ یہ پاکستان کے مختلف شہروں ( فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات، جلال پور، جتن وغیرہ ) میں بھی موجود ہے ۔ صرف لاہور شہر میں ہی اس کی بیکری کی 100 شاخیں ہیں ۔ گورمے فوڈز اب صرف بیکری آئٹمز تک ہی محدود نہیں بلکہ اب اس کے متعدد دوسرے پروڈکٹس اور سروسز بھی عوام کے لیے مسرت کا باعث ہیں ۔
گورمے اپنی کوالٹی اور سستے داموں کی وجہ سے مشہور ہے
گورمے نے 1987 میں اچھرا ، لاہور میں ایک چھوٹی سی دکان سے شروعات کی اور بڑھتے بڑھتے ایک بڑی فوڈ چین میں تبدیل ہو گئی۔
اب بیکری کے علاوہ گورمے کی کیٹرنگ سروس ، فیملی ریستوران، فارمیسی، فرنیچر شاپ ، ڈیری پروڈکٹس، میگزین کافی مقبول ہیں ۔
اس قدر مقبولیت کے بعد اب گورمے نے اپنے قدم پاکستان سے باہر جمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گورمے نے انگلینڈ کے مشہور شہر لندن میں بھی اپنی بیکری کی برانچز کھولنے کا عزم ۔ گورمے نے گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر اپنے چاہنے والوں کو عنقریب افتتاح کی خوش خبری دی ہے ۔
امید ہے کہ گورمے لندن میں بھی اپنا معیار برقرار رکھے گی اور پاکستان کے انٹرنیشل امیج کو سافٹ کرنے میں مفید ثابت ہوگی ۔