صحت وتندرستی کے لیے لیموں قدرت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کے بے شمار فائدے ہیں
٭صبح اٹھتے ہی نہار منہ ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لو ۔اس سے معدے اور جگر میں طاقت آئے گی ۔کبھی بد ہضمی نہیں ہو گی خون بھی صاف ہو گا اور چہرے کی رنگت بھی نکھرے گی ۔
٭سر میں درد ہو تو آدھے گلاس پانی میں ایک لیموں نچوڑو اور اس میں چٹکی بھر “بائی کابونیٹ آف سوڈا”ملا کر پی لو ۔چند منٹوں میں درد کافور ہو جائے گا ۔نزلہ یا زکام ہو تو پہلے گرم پانی سے نہاؤ پھر ایک گلاس گرم پانی میں ایک لیموں کا رس اور ایک چمچہ شہد ملا کر پئیں ۔نزلہ رہے گا نہ زکام ۔
٭ لیموں قبض کے لیے بھی مفید ہے ۔رات کو چمچ بھر کشمش یا بے بیج کے منقے آدھے گلاس پانی میں بھگو دو ۔اوپر سے ایک لیموں نچوڑ دو ۔صبح جاگتے ہی کشمش کھا کر پانی پی لو ۔دو ایک دن میں قبض دور ہو جائے گی ۔