ایک شخص کو راستے میں ہزار کا نوٹ ملا ۔اس وہ نوٹ اپنی جیب میں چھپا کر رکھ لیا اور سیدھا ایک اچھے ہوٹل میں جا کر مختلف کھانوں کا آڈر دے دیا کھانا کھانے کے بعد جب بل سامنے آیا تو اس نے کہا میرے پاس تو پیسے نہیں ہیں ۔ اس پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو بلا کر اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔کچھ دور جا کر اس شخص نے اپنی جیب سے 20 کا نوٹ نکالا اور پولیس اہلکار کے ہاتھ پر رکھا اور وہاں سے باآسانی روانہ ہو گیا ۔
٭ ایک شخص تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوا سگنل توڑ کر نکل گیا ۔پیچھے ٹریفک سارجنٹ نے دیکھا تو جلدی سے اپنی بائیک اسٹارٹ کی اور آناً فاناً اس شخص کو پکڑ لیا ۔
ٹریفک سارجنٹ : یہ کیا حرکت کی ہے آپ نے ؟
گاڑی والا :ارے دفعہ کریں سر جی جو ہونا تھا وہ ہو گیا ۔
ٹریفک سارجنٹ : سگنل توڑنے کی سزا 500 روپے ہے ۔
گاڑی والا : سر رفع دفع کریں یہ لیں آپ 20 روپے رکھ لیں ۔
ٹریفک سارجنٹ : تم مجھے رشوت دیتے ہو جانتے ہو اس کی سزا کیا ؟ ایک تو سگنل توڑا اوپر سے رشوت دے کر مجھے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہو ، احمق انسان ، جلدی گاڑی سے نکلو ۔
گاڑی والا : اوکے سر یہ لیں پچاس روپے ، اب میں جاؤں مجھے دیر ہو رہی ہے ۔
ٹریفک سارجنٹ: ٹھیک ہے ، جاؤ۔ (اور پیسے لے کر ہیلمٹ میں رکھ لیے)