مریض کی عیادت کے آداب ۔۔۔

٭عیادت کے لیے مناسب وقت کا انتخاب کیا جائے ۔

٭عیادت کے لیے باوضو ہو کر جانا چاہئے۔

٭عیادت کے وقت مریض کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اس کی خیریت دریافت کرنی چاہئے۔

٭مریض کی تیمارداری کے وقت بھلائی کی بات کرنی چاہئے۔

٭مریض کی دلداری کرنی چاہئے ۔

٭مریض سے اپنے لیے دعا کی درخواست کرنی چاہئے ۔بیمار کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔

٭عیادت کے وقت مریض کے پاس زیادہ دیر تک نہیں بیٹھنا چاہئے۔

٭ عادت کے وقت مریض کے پاس شور و شغل نہ کرنا چاہئے۔

٭مریض کے اعزہ اور متعلقین سے بھی ہمدردی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔