کچھ بالوں کے رنگوں کے بارے میں ۔۔

                              ” ہیئر کلر ” کا استعمال آپ کو گلیمرس لُک دیتا ہے ۔  دراصل بالوں کا نیا رنگ آپ کی شخصیت کا مجموعی تاثر بدل سکتا ہے ۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ ” ہیئر کلر کا ایسا شیڈ منتخب کریں  جو آپ کے بالوں کے قدرتی رنگ سے ملتا جلتا ہو ،بالوں کی جڑوں سے قدرتی رنگت کا اندازہ با آسانی لگایا جاسکتا ہے

بلیک ہیئر ۔۔۔  (Black Hair)

Black-hair-girl-blue-eyes_1920x1080

بالوں کا سیاہ رنگ بہت خوب صورت لگتا ہے خصوصاً جن خواتین کی جلد کی رنگت گہری یا سانولی ہے انہیں کالے بال بہت اچھے لگتے ہیں ۔ جن خواتین کا رنگ گورا ہوتا ہے  ان پر بھی سیاہ بال بہت کھلتے ہیں ۔

براؤن ہیئر ۔۔۔۔(Brown Hair)

Beautiful-brown-hair-girl-in-the-forest_2560x1600

براؤن کلر میں بھی بہت خوبصورت شیڈز موجود ہیں ۔مثلاً ہیزل نٹ،کیرامل (Hazelnut)

مہاگنی اور چاکلیٹ براؤن وغیرہ ۔یاد رکھیں ۔۔۔وارم براؤن  شیڈز گوری رنگت والی خواتین پر ہی اچھے لگتے ہیں ۔جب کہ گہری یا سانولی خواتین پر کولر براؤن شیڈز بہت اچھے لگتے ہیں ۔ (Cooler Brown)(Warm Brown)(Mahagony) (Caramel)

بلونڈ ہیئر ۔۔۔۔(Blonde Hair)

girl-face-blonde-hair-bokeh-wallpaper-1680x1050-1764x700

ہمارے ہاں زیادہ تر خواتین بلونڈ ہیئر کلر پسند کرتی ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بلونڈ کلر بہت سے منفرد شیڈز میں دستیاب ہیں ۔جو گورے اور سانولے رنگ کی خواتین میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں ۔

ریڈہیئر۔۔۔۔(Red Hair)

redhead

ریڈ ہیئر کلر کے مختلف شیڈز مثلاً سکارلٹ ریڈ اور وارم مہاگنی بہت مقبول ہو رہے ہیں مگر یہ صرف گوری رنگت والی خواتین پر ہی جچتے ہیں ۔