کیوں نہ ٹماٹر گھر پر ہی لگا لیں ۔۔۔۔؟؟؟

بہار کے موسم میں جہاں ہر طرف ہریالی نظر آتی ہے مختلف سبزیوں کے بیج بونے کے لئے بھی یہ موسم نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے ۔اور بجٹ مینجمنٹ بھی با آسانی ہوگی ۔یقیناً آج کل ٹماٹر باآسانی  اگائے جاسکتے ہیں ۔جو ہم اپنے کھانوں اور سلاد میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔

 لٹکنے والے پودوں کے علاوہ ٹماٹر کی باقی تمام اقسام کوسہارے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس لیے پودا لگانے کے تقریباً 15 سے 20 دن کے بعد انہیں سہارا دینا چاہئے ۔

ٹماٹڑ کی کاشت بہت آسان ہے ۔۔۔!!

ٹماٹر کی کاشت عموماً سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے ۔اس کا بیج بونے کے لئے فروری تا مارچ اور ستمبر تا نومبر کے مہینے موزوں سمجھے جاتے ہیں ۔ٹماٹر کے پودے چھوٹی جھاڑی اور بیل کی صورت میں ہوتے ہیں ۔ویسے تو دنیا بھر میں ٹماٹر کی بہت ساری اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔لیکن ہمارے ہاں زیادہ تر دیسی ٹماٹر ،روما ،بیف اسٹیک،گول اور چھوٹے چیری نما ٹماٹر پسند کئے جاتے ہیں ۔

لیف مائرز کی وجہ سے پودے سبز تیلا اور پکا تیلا جیسی بیماریوں کی لپیٹ میں آجاتے ہیں ۔اور ان کے خاتمے کے لئے پانی میں لہسن ڈال کر ابالیں اور پودوں پر لہسن والے پانی کا چھڑکاؤ کریں ۔

٭ کاشت کا طریقہ۔۔۔

بہتر ہے ٹماٹر کے پودے کے لئےایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں دن میں کم از کم آٹھ گھنٹے دھوپ موجود ہو ۔ مثلاً پودے کو ہمیشہ گھر کی چھت ،بالکونی یا کھڑکی کے پاس رکھیں ۔اسی لئے اگر آپ کے پاس زمین میں بیج بونے کی جگہ نہ ہو تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔آپ نہ صرف مٹی کی کیاری بلکہ گملے ، پلاسٹک کے پیالے ،ٹب ،بالٹی ،اور پھل یا سبزیوں کے کریٹ میں بھی پنیری لگا سکتے ہیں ۔اگر آپ بیل دار ٹماٹر لگانا چاہتے ہیں تو بارہ انچ کے گملے کا انتخاب کریں ۔

٭ مٹی کی تیاری اور بھرائی۔۔۔۔

P1010011

بیج لگانے کے لیے 6 انچ کے گملے میں مٹی بھر کر ٹماٹر کا کسی بھی قسم کا بیج بو دیں اور اسے پتوں کی کھاد سے ڈھک دیں پھر احتیاط سے فوارے کی مدد سے پانی دیں ۔ 15 دن میں پنیری تیار ہوجائے گی ، آپ اپنی سہولت اور وقت کی بچت کے لئے نرسری سے تیارشدہ پنیری بھی لے سکتے ہیں ۔

٭ پنیری منتقل کرنے کا طریقہ۔۔۔۔

کسی بھی گملے یا پود لگانے والے برتن میں بھل مٹی اور پتوں کی کھاد برابر مقدار میں ملا کر ڈال دیں ۔اور اوپر سے ایک انچ خالی جگہ چھوڑ دیں ۔پھر اس میں احتیاط سے ہر پوداالگ الگ نکال کر پنیری لگا دیں اور پانی دیں ۔

٭ پانی لگانے کا طریقہ ۔۔۔۔

خصوصاً نئے لگے ہوئے پودوں کو احتیاط سے پانی دیں  تاکہ بیج مٹی سے باہر نہ نکلیں ۔گرمی کے دنوں میں صبح و شام پانی دیا جاسکتا ہے ۔یاد رکھیں سورج کی روشنی  میں ہر گز پانی نہ دیں ۔ اس کے علاوہ موسم میں خنکی ہو تو صرف اس وقت پانی دیں جب مٹی خشک ہو  یعنی دن میں ایک مرتبہ بھی پانی دینا کافی ہے۔

٭ پودوں کی اسٹاکنگ ۔۔۔۔(Stalking)

78494592_XS

لٹکنے والے پودوں کے علاوہ ٹماٹر کی باقی تمام اقسام کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس لئے انہیں بانس سے سہارا دیا جاتا ہے ۔پودا لگانے کے تقریباً 15 سے 20 دن کے بعد انہیں سہارا دے دینا چاہیے۔

٭پھل لگنے کا وقت ۔۔۔۔

ٹماٹر کا پودا تقریباً 45 سے 60 دنوں میں پھل دینے لگتا ہے ۔یعنی بہار میں لگائے گئے پودے اپریل تا جون تک پک جاتے ہیں ۔اس لئے جب ٹماٹر سرخ ہوجائیں تو انہیں اتار لیں ۔

٭ بیماری اور علاج۔۔۔۔

لیف مائنرز کی وجہ سے اکثر پودے سبز تیلا اور پکا تیلا جیسی بیماریوں کی لپیٹ(Leaf Miners)

میں آجاتے ہیں ان کے خاتمے کے لئے کسی بھی پیسٹی سائیڈ  کی معمولی مقدار (Peticide)

استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں یا پھر تھوڑے سے پانی میں لہسن ڈال کر ابالیں اور پودوں پر لہسن والے پانی کا چھڑکاؤ کریں ۔

یہ بھی نوٹ کر لیں ۔۔۔۔

بیج لگانے کے لئے 6 انچ کا گملا استعمال ہوتا ہے جبکہ پنیری لگانے کے لئے 12 انچ کا گملا موزوں رہتا ہے ۔

پھل یا سبزی والے کریٹ کسی بھی سبزی منڈی سے کم قیمت پر باآسانی مل جاتے ہیں ، ان میں پلاسٹک کی شیٹ بچھا کر مٹی بھریں اور پنیری لگا دیں۔